Voice of Asia News

لوئر دیر ، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،2پولیس اہلکارشہید

 
لوئر دیر( وائس آف ایشیا)لوئردیرمیں انسداد پولیو کی ویکسین پلانے والی ٹیم پر حملے میں دوپولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لوئردیر کے علاقہ لعل قلعہ میں انسداد پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں کی شناخت فرمان اور مکرم کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس نے لاشوں کواپنی تحویل میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم چلائی جارہی ہے تاکہ نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچاکرعمر کی بھرمعذوری سے بچایا جاسکے۔تاہم شرپسندوں نے ٹیم پر حملہ کرکے خوف و ہراس کے ساتھ بچوں کیلئے مشکلات پیداکردی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •