Voice of Asia News

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے دورے کے دور ان اعلیٰ ترین تمغے سے نوازا گیا

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے دورے کے دور ان اعلیٰ ترین تمغے سے نوازا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کئے گئےترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلی ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ امیر البحر نے انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع، انڈونیشین نیوی کے سربراہ اور کمانڈانٹ آف میرین کور سے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور انڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •