Voice of Asia News

امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا برونائی کے دورہ کے دوران اعلی عسکری قیادت سے ملاقات

،
اسلام آباد (وائس آف ایشیا) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے برونائی کے دورہ کے دوران برونائی دارالسلام کی اعلی عسکری قیادت بشمول رائل آرمڈ فورسز کمانڈر اور لینڈ فورس کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر برونائی دارالسلام میں موجود ہیں۔برونائی دارالسلام کے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر میزبان بحری کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ کا شاندار استقبال کیا اور امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیرالبحر نے برونائی دارالسلام کی مختلف بحری تنصیبات بشمول بحری جہاز کا دورہ کیا جہاں انہیں برونائی دارالسلام کے بحری بیڑے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کایہ دورہ دونوں برادر ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
وائس آف ایشیا4فروری2020 خبر نمبر84

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •