Voice of Asia News

کورونا وائرس سے محدودکاروباری سرگرمیاں، چینی میڈیا کمپنی کا 500 ملازمین فارغ

 
بیجنگ(وائس آف ایشیا) چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیداواری و کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے پر کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ جاری، مقامی میڈیا کمپنی شنچاؤ میڈیا نے بھی 500 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین اور دیگر ملکوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وہاں پیداواری و کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں کمپنیوں نے اخراجات میں کمی کے لیے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، گزشتہ روز ایڈورٹائزنگ کے کاروبار سے منسلک میڈیا کمپنی شنچاؤ میڈیا نے بھی اپنے 500 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔یہ کمپنی لفٹوں (ایلیویٹرز) میں اشتہارات کے کاروبار سے منسلک ہے،اس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں کم ہونے سے پیدا بحران سے بچنے اور اخراجات گھٹانے کے لیے ملازمین کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وائس آف ایشیا11 فروری2020 خبر نمبر52

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے