Voice of Asia News

کرونا سے متاثرہ افراد میں علامات 24 دن میں ظاہر ہوسکتی ہیں، ماہرین

بیجنگ(وائس آف ایشیا) طبی ماہرین نے کہاہے کہ کسی فرد کے مہلک کرونا وائرس کا شکار ہونے اور اس میں اس کی علامات ظاہر ہونے میں 24 دن کا عرصہ لگ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات نظام تنفس کے عوارض کے ماہر ڑونگ نانشان کے زیرنگرانی ایک مطالعے میں بتائی گئی۔ڑونگ چین میں کرونا وائرس پھیلنے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے بھی سربراہ ہیں۔ماہرین طب کسی وائرس سے متاثر ہونے اورپھر اس کی علامات ظاہر ہونے کے درمیانی وقت کو نشوونما (انکیوبیشن) کا عرصہ قرار دیتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی نشوونما کا عرصہ دو سے 14 دن تک ہوسکتا ہے لیکن گزشتہ روز یہ انکشاف کیا گیا کہ یہ عرصہ تین سے 24 روز تک ہوسکتا ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ زیادہ لوگ کرونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں مگران میں اس کی علامات تاخیر سے ظاہر ہورہی ہیں یا تی ہیں۔
وائس آف ایشیا11 فروری2020 خبر نمبر75

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •