Voice of Asia News

سینیٹ ایران مخالف جنگ کے اختیارسے متعلق قرارداد منظورنہ کرے، صدرٹرمپ

واشنگٹن (وائس آف ایشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ سے کہا ہے کہ وہ ان کے ایران کے خلاف جنگ کی اجازت دینے کے اختیار کو محدود کرنے سے متعلق قرارداد کو منظور نہ کرے۔صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس قرارداد کی منظوری سے ایران کو ایک بہت برا اشارہ جائے گا اور وہ کسی استثنی کے بغیر اقدامات کرتا رہے گا۔ٹویٹ کے مطابق یہ ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے کہ امریکی سینیٹ ایران جنگ اختیارات سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دے، ہم ایران کے ساتھ بہت اچھا کررہے ہیں، یہ کمزوری دکھانے کا وقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ ڈیمو کریٹس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انھیں ری پبلکن پارٹی کی بالادستی کے حامل ایوان کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے قرارداد کی منظوری دینا ہوگی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •