Voice of Asia News

ایران میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کی انتخابی مہم شروع

تہران (وائس آف ایشیا) ایران میں آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی انتخابی مہم شروع ہو گئی ہے۔ایران کے الیکشن کمیشن نے ایک بیان میںکہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے اہل امیدواروں کی انتخابی مہم جمعرات سے شروع ہوگئی اور بیس فروری کو ختم ہوجائے گی۔ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے گیارہویں دور کے الیکشن کے لئے اکیس فروری کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گیِ،جن میں سات ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔آئین کی نگران کونسل کے ترجمان عباس کدخدائی نے کہا کہ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہے۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •