Voice of Asia News

بھارتی پولیس کا متنازع شہریت ترمیمی قانون : احتجاج کرنے والی خواتین پر تشدد

نئی دہلی (وائس آف ایشیا) بھارتی شہراعظم گڑھ کے قصبہ بلریا گنج میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر پولیس نے تشدد کیا جس سے متعدد خواتین زخمی ہو گئیں۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران زخمی پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے والی خواتین کی عیادت کیلئیبلریا گنج پہنچی۔انہوں نے زخمی ہونے والی خواتین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس متنازع شہریت ترمیمی قانون کو مسترد کرتی ہے ، وہ اپنا احتجاج اور اس تحریک میں شامل افرادکی حمایت جاری رکھے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •