Voice of Asia News

اسرائیلی فوج نے جنین اور رام اللہ سے 11 فلسطینیوں کوگرفتار

رملہ (وائس آف ایشیا) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور جنین میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے میں 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے فلسطینیوں میں سابق قیدی بھی شامل ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں المغیر کے مقام پر اسرائیلی فوج نے بکریاں چراتے تین بھائیوں کو حراست میں لے لیا، جنہیں نامعلوم مقام پرمنقل کردیا گیا۔ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں تین سابق قیدیوں کو یعبد کے مقام سے حراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •