Voice of Asia News

افغانستان :امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرکے 8600 تک لانے کی تجویز ، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (وائس آف ایشیا) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد کم کر کے 8600 تک لانے کی تجویز زیر غور ہے۔امریکی وزیر دفاع نے بیلجئیم کے شہر برسلز میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہایسا افغانستان میں موجود کمانڈرز کی سفارشات کی روشنی میں سوچا جا رہا ہے کہ ہم اپنے فوجیوں کی تعداد با آسانی آٹھ ہزار چھ سو تک لے جا سکتے ہیں، ہم پر اعتماد ہیں کہ ہم اتنی تعداد کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھ سکیں گے۔وائس آف امریکہ کی نمائندہ کارلا بیب کے مطابق طالبان سے ممکنہ سمجھوتے کی صورت میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جسے ہی تشدد کے واقعات کم ہوتے ہیں، انخلاء شروع ہو سکتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلاء کی بات نہیں ہو رہی۔واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد تقریباً تیرہ ہزار ہے۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •