Voice of Asia News

صدر ٹرمپ کی راجر سٹون کے معاملے میں سیاسی مداخلت سے قانون کی حکمرانی کو شدید نقصان ، نینسی پیلوسی

واشنگٹن (وائس آف ایشیا) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے سابق ساتھی راجر سٹون کی سزا 9 سال کرنے کی تجویز کی مذمت پر کی گئی ٹویٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے راجر سٹون کی سزا پر تبصرہ کر کے سیاسی مداخلت کی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نینسی پیلوسی نے اپنے ایک ٹویٹ میں محکمہ انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ راجر سٹون کی سزا 7 سے 9کرنے کی تجویز مسترد ہونے کی تحقیقات کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ ذلت آمیز بات ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے راجر سٹون کے معاملے پر قانونی تجاویز واپس لے کر قانون کی حکمرانی کو شدید نقصان پہنچایا ہے لہذا پراسیکیوٹرز کا اس کیس سے پیچھے ہٹ جانا قابل تعریف ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ راجر سٹون کے کیس کا فیصلہ 20 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ راجر سٹون نے نومبر میں 2016 ء کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے اور ڈیموکریٹک ذرائع کی طرف سے ای میلز ہیک کرنے پر گواہ کے ساتھ جعل سازی میں ملوث پائے گئے۔ فیڈرل پراسیکیوٹرز نے قانون کی بالادستی کے لئے راجر سٹون کو 7 سے 9 سال تک قید کی سزا کرنے کی تجویز پیش کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •