Voice of Asia News

چین میں کورونا وائرس کا عالمی معیشت پر اثر معمولی ہوگا،کرسٹالینا جارجیوا

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانا فی الوقت مشکل ہے تاہم اس کا عالمی معیشت پر اثر معمولی ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے چین میں 1350 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے اور امکان ہے کہ اس ماہ کے آخر میں یہ وباء اپنے عروج پر ہوگی۔انھوں نے توقع ظاہر کی کورونا وائرس کے باعث چینی پیداواری و کاروباری سرگرمیوں میں جوتیزی سے کمی ہوئی ہے بعد میں اسی رفتار سے بہتری آئے گی، دوسرے لفظوں میں عالمی معیشت پر اس وائرس کا اثر معمولی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال (2020 ئ) چینی اقتصادی شرح نمو 6 فیصد رہے گی جو کہ 2003 ء میں 10 فیصد کی سطح پر تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •