Voice of Asia News

عالمی برادری اسرائیلی کمپنیوں سے کاروباری منقطع کریں‘فلسطین

رام اللہ (وائس آف ایشیا) فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کی جانب سے مقبوضہ غربِ اردن میں قائم یہودی بستیوں میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کی فہرست کے اجراء کا خیرمقدم کیا ہے اور عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں سے کاروباری روابط منقطع کر لیں۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کے رام اللہ میں دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں اور پارٹیوں کی فہرست کی اشاعت بین الاقوامی قانون کی فتح ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل کے رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کے یہودی بستیوں میں کاروباروں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے سفارشات اور ہدایات جاری کریں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •