Voice of Asia News

بابر اعظم پر فخر ہے وہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہے : مشتاق محمد

لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مشتاق محمد نے کہا کہ کرکٹ کے اتار چڑھاﺅ میں وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق احمد نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی میرے لیے اعزاز ہیں۔مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری کے لیے انفرا اسٹرکچر کو بدلنا پڑے گا،گیم میں پیسہ آ گیا اس لیے کھیل کا نام بدنام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پر فخر ہے وہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہے، یقین ہے کہ اچھا کپتان بھی ثابت ہوگا، ابھی کپتانی میں اس کی ابتدا ہے، انہیں ابھی کچھ وقت دینا چاہیے اور مصباح الحق کو ابھی وقت دینا ہوگا، اگر بوجھ محسوس ہو تو پھر کوئی فیصلہ کیا جائے، مصباح الحق خود بتا سکتے ہیں کہ دہری زمہ داری سے ان پر بوجھ تو نہیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ نہیں دس سے بارہ ٹیمیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچز ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں یہ حکومتی معاملات ہیں۔مشتاق محمد نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے، پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہی ہے جو خوش آئند بات ہے، اس کے ساتھ ہمیں اپنے انفرا اسٹرکچر کو بڑھانا پڑے گا، کھیل میں پیسہ بہت آ گیا ہے اس لیے کھیل کا نام بھی بدنام ہو رہا اور کرپشن بھی بڑھی ہے تاہم آئی سی سی اور تمام بورڈ ز نے بروقت اقدامات کرکے اس کو بہت حد تک روک لیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •