Voice of Asia News

شاہین شاہ آفریدی سکول کے اساتذہ کے لیے ٹی پارٹی کا اہتمام  

لنڈی کوتل(وائس آف ایشیا) قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نےلنڈی کوتل میں اپنی رہائشگاہ پراپنے سکول کے اساتذہ کیلئے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا – اس موقع پر ان کے اساتذہ نے شاہین شاہ آفریدی پر فخر کرتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی پر انتہائی خوشی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے مزید نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا -شاہین آفریدی نے اپنے اساتذہ کی بہتر تعلیم و تربیت پر ان کا شکریہ ادا کیا، پیسر کی اپنے اساتذہ کے ساتھ ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی جس پر اساتذہ نے انکا خصوصی شکریہ ادا کیا-یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے8 ٹیسٹ میچز میں30، 19 ایک روزہ میچز میں 40 اور 12ٹی ٹونٹی میچز میں 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،انہوں نے ورلڈ کپ2019ء میں 6میچز میں14.63کی اوسط سے16شکار کیے اور محمد عامر کے بعد ایونٹ میں دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بالر رہے ۔19 سالہ شاہین آفریدی رواں سال ہیمپشائر کاونٹی کی جانب سے بھی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلتے نظر آئیں گے،پاکستان کے شاہد آفریدی، یاسر عرفات، سہیل تنویر، عبدالرزاق ، عاقب جاوید اور وسیم اکرم بھی ماضی میں ہیمپشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔                  

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •