Voice of Asia News

ڈیرن سیمی کوپی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار  نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی

کراچی(وائس آف ایشیا) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا بے چینی سے انتظار ہے۔شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مختصر گفتگو میں کیا۔پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس کی۔بھرپور سکیورٹی میں ہوٹل سے سٹیڈیم پہنچنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ لیگ کی تیاری کیلئے سٹیڈیم آیا ہوں،بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کا انتظار ہے۔یاد رہے کہ36 سالہ ڈیرن سیمی جب گزشتہ روز کراچی ایئر پورٹ پہنچنے تو مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے ہیرو کھلاڑی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانی شائقین کرکٹ اور مداحوں کے درمیان گھل مل گئے ۔ڈیرین سیمی نے پاکستان آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں پر آ کر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے ، پی ایس ایل کے لیے تیار ہیں اور بہت پر جوش بھی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •