Voice of Asia News

مائرہ خان کا فلم ’’مولا جٹ ‘‘پار ٹ ٹو کی نمائش پر خوشی کا اظہار

لاہور(وائس آف ایشیا) اداکارہ مائرہ خان نے فلم ’’مولا جٹ ‘‘پار ٹ ٹو کی نمائش کے حوالے سے معاملات حل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فلم کی نمائش میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف میں بلکہ ساری کاسٹ اس فلم کی نمائش کا شدت سے انتظار کر رہیہے اور بالآخر اب وہ وقت آ ہی گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا اور حمزہ علی عباسی سمیت دیگر اداکاروں نے بڑی محنت سے کام کیا ہے جو دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گا۔ ڈائریکٹر بلال لاشاری نے فلم پر بڑی محنت کی ہے اور یہ ایک رجحان ساز فلم ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑے بجٹ کی فلم ہے اور اس کی ریلیز کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •