Voice of Asia News

شوبز کی فیلڈ میں آنے باعث ان کے والدین مجھ سے نہیں ملتے تھے، ہاجرہ یامین

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)اداکارہ ہاجرہ یامین نے انکشاف کیا کہ شوبز کی فیلڈ میں آنے باعث ان کے والدین ان سے نہیں ملتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے ان کی فیملی کا کوئی بھی ممبر شوبز میں نہیں ہے اور جب انہوں نے اس فیلڈ کو جوائن کیا تو وہ کراچی منتقل ہوگئیں اور ان کے والدین نے ان کا شوبز فیلڈ میں کام کرنا ابھی تک قبول نہیں کیا ہے لیکن نارضگی تھوڑی کم ہوئی ہے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ کتابیں شوق سے پڑھتی ہیں اور مختلف گیت سٴْنتی ہیں، انہیں انگلش ادب زیادہ لگائو ہے۔ اداکارہ ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ میں ایک صھافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے شائقین میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •