Voice of Asia News

کشمیری اردوان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ منظور شاہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)جموںوکشمیر امت اسلامی کے صدر سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید منظور احمد شاہ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ طیب اردوان کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت جبکہ مقبوضہ کشمیر میںجاری بھارتی مظالم کے خلاف ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے غیر ملکی سفیروں کو فوج کی کڑی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر ایا جسکا واحدمقصد مقبوضہ علاقے کے حالات کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنا ہے۔انہوں نے ترکی کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں اور گمراہ کن اقدامات کے خلاف مشترکہ طور پر کوششیں کریں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •