Voice of Asia News

پاکستان اور جنوبی کوریا تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے فعال اقدامات کرنے کی ضرورت

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان بہترین تعلقات کو تجارت اور اقتصادیات جیسے شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ کورین کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں و سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی کوریا کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ممتاز زہرہ بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات قائم ہیں جنہیں تجارت اور اقتصادیات جیسے شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم اصل صلاحیت کے مطابق نہیں اسے بڑھانے کیلئے فعال اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ کورین کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے آگاہ کریں اور انہیں کان کنی، ایگروانڈسٹری اور صنعت و آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں کورین کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافے کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کی نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھی کوششیں کریں۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •