Voice of Asia News

رجب طیب اردوان کا دورہ تجارتی معاشی تعاون میں اہم ہوگا، بزنس کمیونٹی

لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان میں ویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تجارت کا حجم5 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے، ترکی صدر کا دورہ تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ترکی کیلئے پاکستان میں پاورسیکٹر، تیل اور گیس کی دریافت، لیدر انڈسٹری، کھیلوں کے سامان، آٹو پارٹس سمیت دیگر شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اوردیگر عہدیدران کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور معاشی ترقی و دوطرفہ تجارت کے حوالے سے پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے خوش آئند ہے، اس سے دونوں ممالک کی دوستی مزید مستحکم ہو گی، پاکستان میں پاور سیکٹر ، تیل اور گیس کی دریافت کرنے، لیدر انڈسٹری، کھیلوں کا سامان، آٹو پارٹس سمیت دیگر شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین قدیم تاریخی تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ نہ صرف حکومتیں بلکہ دونوں ممالک کا نجی شعبہ بھی دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کو کاٹن، پلاسٹک ، آرٹیکل آف اپیرل اینڈ کلاتھنگ، ٹیکسٹائل و دیگر برآمد کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہترین تجارتی معاہدوں کے ذریعے دو طرفہ تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیرف کے خاتمے کے ساتھ ساتھ نان ٹیرف بیرئیر کے حوالے سے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں مشینی اور ہاتھ سے بنے قالینوں کی منفر ورائٹی میں الگ پہچان رکھتا ہے، اسی طرح پاکستان میں آٹو پارٹس مینوفیکچرر سپیئر پارٹس کی وسیع ورائٹی بنا رہے ہیںجو بہترین کوالٹی اور بین الاقوامی معیار کے حامل ہونے کے باعث ترکی کو برآمد کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان سے ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی ہو گی۔واضح رہے ترک صدر طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا استقبال کیا، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے کیلئے نورخان ایئر بیس پہنچ گئے ہیں، خطے کی موجودہ صورتحال اور معیشت کے مضبوطی کیلئے ترک صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم عمران خان نے نورخان یئربیس پر خود جاکر ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، نور خان ایئربیس پر ترک صدر طیب اردوان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ترک صدر کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا ۔ ترک خاتون اول بھی ترک صدر کے ہمراہ ہیں، وزیرعظم عمران خان نے ترک مہمانوں کی خود گاڑی ڈرائیو کی۔ بتایا گیا ہے کہ ترک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ ترک مہمانوں کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کل ترک صدر کو ظہرانہ دیں گے۔ ترک صدر طیب اردوان وزیراعظم عمران خان اورصدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •