Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر ،سید علی گیلانی کے انتقال کی افواہ کے بعد وادی میں سوگ

 
سرینگر(وائس آف ایشیا ) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے سربراہ سید علی گیلانی کے انتقال کی افسوسناک افواہ کے بعد پوری وادی سوگ میں ڈوب گئی جبکہ انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ممتاز حریت رہنما سید علی گیلانی کافی عرصے سے علیل ہیں ۔بھارتی فورسز نے علالت کے باوجود انھیں گھر میں نظر بند کر رکھا ہے ۔ان دنوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا گھر میں علاج جاری ہے ۔اس صورتحال کے دوران گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے حوالے سے گزشتہ روز افواہ چلائی گئی جس کے بعد وادی سوگ میں ڈوب گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے تمام تر پابندیوں کے باوجود سید علی گیلانی کی رہائش کا رخ کر لیا۔اس دوران بھارتی فورسز نے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی اس دوران جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔بھارتی فورسز نے اس افواہ کے بعد انٹر نیٹ سروس معطل کر دی اور سرینگر میں ہائی الرٹ نافذکر لیا۔ سرکاری حکام کے مطابق 90سالہ سید علی گیلانی کی حالت تشویشناک ہے تاہم وہ خیریت سے ہیں ۔اس روان کل جماعتی حریت کانفرنس نے امت مسلمہ سے اپیل کی ہے سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی جائے ۔اس دوران سرینگر کی مرکزی عید گا ہ میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر سید علی گیلانی کی صحت یابی کی دعا کی ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •