Voice of Asia News

سید علی گیلانی کو علاج کیلئے خصوصی طیارے میں امریکہ بھیجا جائے ،سردار عتیق

 
راولپنڈی(وائس آف ایشیا ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیموں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو مجبور کیا جائے کہ سید علی گیلانی کو خصوصی طیارے کے ذریعے علاج کے لیے امریکہ یا برطانیہ لے جانے کی اجازت دے ۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے جس استقامت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ سید علی گیلانی نے ہم پاکستان ہیں پاکستان ہمارا ہے اور مجاہد اول کے نعرے کشمیر بنے گا پاکستان کو نئی تازگی عطا کی ہے۔ ان کی صحت کی خرابی کی خبروں سے ریاست کے اندر اور باہر شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ سید علی گیلانی تحریک آزادی کی علامت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ایسے ہی سید علی گیلانی کو ہندوستان کے اندر یا باہر علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جانی چاہیے۔سردار عتیق احمد خان نے قوم سے سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعاؤں ،صدقہ خیرات کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کو ایک نئی جہت دی ۔ اب عالمی برادری انسانیت کی بنیاد پر سید علی گیلانی کے علاج معالجے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالی سید علی گیلانی کو صحت وسلامتی عطا کرے۔اور تحریک آزادی کی قیادت کا فریضہ جاری رکھنے کی توقیق عطا فرمائے۔انہوں نے اس موقع پر مسلم کانفرنس کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لے دعائیہ تقریبات کروائیں اور دعاؤں کی تقریبات اور ان کی صحت یابی کے لیے نوافل ادا کریں کہ اﷲ تعالی سید علی گیلانی کو صحت عطا فرمائے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •