Voice of Asia News

برسلز میں لبریشن فرنٹ کا زبردست احتجاجی مظاہر ہ‘نعرے بازی

برسلز(وائس آف ایشیا ) برسلز میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا زبردست احتجاجی مظاہر ہ ۔مقبول بٹ کا جسد خاکی کشمیریوں کے حوالے کرنیکا مطالبہ کیاگیا۔مقررین نے کہاکہ شہید مقبول بٹ کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے شہید قائد نے تختہ دار کو چوم کر بتا دیا کہ ریاست جموں کشمیر کی آزادی کیلئے ہم اپنی جان بھی قربان کر سکتے ہیں مگر ظالم طاقتوں کے سامنے جھکیں گے نہیں مورخہ 11 فروری 2020 کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ بیلجیم برانچ نے بھارتی سفارتخانہ برسلز بیلجیم کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت بیلجیم برانچ کے صدر چوہدری مشتاق علی دیوان ن اورمسعود اقبال میر جنرل سیکریٹری نے کی۔اس مظاہرے میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے صدر چوہدری تنویر نے شرکت کی اور بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے جسدخاکی کو کشمیری قوم کے حوالے کرے۔مظاہرین نے ھندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئرمین محمد یاسین ملک کو غیرمشروط طور پہ رہا کرو‘شہید مقبول بٹ کا جسد خاکی ورثا کے حوالے کرو‘تمام سیاسی قیدیوں کو غیر مشروط طور پہ رہا کرو‘ریاست جموں کشمیر سے افواج سے انخلا کر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے ‘جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان کے نعروں سے برسلز نعرہ بٹ جیے بٹ شہید مقبول بٹ تیری عظمت کو سلام ہو سلام ہو‘یاسین ملک تیری جہدوجہد کو سلام ہو سلام ہو کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا مظاہرے کی قیادت آزادی پسند رہنما صدر یورپ زون تنویر چودھری، سابق صدر یورپ زون مرزا شبیر جرال، بیلجیئم برانچ کے صدر محمد مشتاق علی دیوان کر رہے تھے جبکہ کثیر تعداد میں مظاہرین نے کتبے جھنڈے شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی تصاویر اور چیئرمین محمد یاسین ملک کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں مظاہرین میں چیدہ چیدہ شخصیات جن میں مسعود اقبال میر جنرل سیکریٹری جموں کشمیر لبریشن فرنٹ بیلجیم برانچ ‘خان حبیب، ماسٹر غضنفر علی، لطیف ملک، زین العارفین، محمد معروف، ممبر سپریم کونسل زاھد حسین، ڈاکٹر اشتیاق، رحمان یورپ زون نقاش مشتاق، جنرل سیکریٹری مسعود اقبال میر، دلشاد گلزار، ندیم جرال، ظہیر جرال، مشتاق پاشا، نعیم احمد، محمد اشفاق قمر،مظہر اقبال نعیمی نے بھی شرکت کی ۔ اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری محمد اشفاق قمر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •