Voice of Asia News

سعودی عرب میں خواتین کو سگریٹ نوشی کی اجازت مل گئی

ریاض (وائس آف ایشیا ) سعودی عرب میں خواتین کو بھی سگریٹ نوشی کی اجازت مل گئی، وہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں بھی کھُلے عام سگریٹ سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔ سعوی میڈیا کے مطابق خواتین ای سگریٹ کے ساتھ ساتھ شیشے کی بھی رسیا ہو چکی ہیں۔ ایک سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ سگریٹ پینے کی بہت شوقین تھی مگر سماجی بندشوں کی وجہ سے کئی سال تک اُس نے یہ شوق اپنے اندر ہی دبائے رکھا تاہم اب وہ بغیر کسی خوف اور دباؤ کے سگریٹ نوشی کا شوق پورا کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں 13 عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے جبکہ سگریٹ پینے کے دوران بھی ان ممنوعہ مقام سے کم از کم 10 میٹر دُور رہنا ہو گا۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مساجد اور اطراف کے علاقے، تعلیمی اور تربیتی ادارے، حکومتی اور نجی دفاتر، فلاحی ادارے اور انجمن، تاریخی مقامات اور عجائب گھر،شادی ہالز، کانفرنس ہالز،حکومتی اور نجی طبی ادارے، تمام ذرائع نقل و حمل، بس سٹینڈز، ریلوے سٹیشنز اور ایئر پورٹس سمیت ایسی 13 جگہیں ہیں جہاں سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سگریٹ نوشی قانون کی خلاف ورزی پر 200 ریال جرمانہ عائد ہو گا۔جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد کو کسی بھی صورت میں سگریٹ فروخت نہیں کیا جا سکتا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •