Voice of Asia News

کرونا وائرس، چین کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافہ

بیجنگ (وائس آف ایشیا ) چین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرجانے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو محکمہ تعلیم کے حکام نے بتایا کہ بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زُو کے سکولوں میں کلاسز 2 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ کروناوائرس کے باعث ایلمنٹری اور جونئیر ہائی سکولوں کے طلباء کے لیے آن لائن تدریسی عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اساتذہ آن لائن ویڈیوز کے ذریعہ مختلف مضامین کی تعلیم دیتے ہیں جبکہ طلباء کو وائرس سے بچاؤ کی مسلسل ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •