Voice of Asia News

کورونا وائرس سے کاروبارکونقصان بارے کچھ کہنا فی الحال ممکن نہیں، وال مارٹ

نیویارک(وائس آف ایشیا )ملبوسات اور کھلونوں کا کاروبار کرنے والی امریکی کمپنی وال مارٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے اس کی کاروباری سرگرمیوں کو کتنا نقصان ہوا اس بارے فی الحال کچھ کہنا ممکن نہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے باعث اس کی مصنوعات کی فروخت بڑی حد تک متاثر ہوئی ہے، کئی ریٹیل سٹورز بند ہوچکے ہیں، تاہم نقصان کا حقیقی اندازہ لگانا فی الوقت ممکن نہیں۔یاد رہے کہ چین وال مارٹ کی مصنوعات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ، وہاں کورونا وائرس کے باعث اس کی کاروباری سرگرمیاں محدود ہونے سے اس کی صورتحال سخت متاثر ہورہی ہے۔2019 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اس کی ا?مدن کا حجم 141.7 ارب ڈالر جبکہ خالص منافع 4.1 ارب ڈالر رہا۔
وائس آف ایشیا19فروری2020 خبر نمبر 125

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •