Voice of Asia News

ناروے بچوں کے حوالے سے بہترین ملک ہے، اقوام متحدہ

قوام متحدہ (وائس آف ایشیا )بچوں کے لئے سازگار ترین حالات مہیا کرنے والے ممالک میں ناروے پہلے نمبر پر ہے۔اقوام متحدہ کے ایک جائزے کے مطابق ناروے میں بچوں کو بہت صحت مند حالات زندگی اور جسمانی نشوونما کے بہترین امکانات میسر ہیں۔ اس کے بعد جنوبی کوریا، ہالینڈ اور فرانس کا نمبر آتا ہے۔ جرمنی اس فہرست میں چودہویں پوزیشن پر ہے۔وسطی افریقی جمہوریہ اس فہرست میں سب سے نیچے ہے۔ یہ جائزہ صحت، تعلیم و تربیت اور توانائی سے بھرپور غذاء کے بارے میں اعداد و شمار اکھٹے کرنے کے بعد مرتب کیا جاتا ہے۔
وائس آف ایشیا19فروری2020 خبر نمبر 126

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •