Voice of Asia News

کورونا وائرس،چین کا امریکی طبی آلات کی درآمد پر محصول میں چھوٹ دینے کا فیصلہ

بیجنگ(وائس آف ایشیا ) چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے امریکا سے مخصوص طبی آلات کی درآمد پر محصول عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پر عملدرآمد 2 مارچ سے ہوگا۔یہ فیصلہ چین کی سٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جن طبی آلات پر محصول کی چھوٹ دی جارہی ہے ان میں مریضوں کے مانیٹرز، بلڈ پریشر جانچنے اور خون کی منتقلی کے آلات شامل ہیں۔دیگر 696 امریکی مصنوعات پر بھی چھوٹ دی گئی ہے جن میں بیف، سویا بین، مائع قدرتی گیس، گندم کی بعض اقسام، مکئی، جوار، دھاتیں، ڈیزل اور دیگر ایندھن کی مصنوعات شامل ہیں۔ کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد چینی صارفین کی بڑھتی ضروریات کو پوری کرنا ہے جس کے لیے چینی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔محصول میں چھوٹ کے فیصلے پر عملدرآمد 2 مارچ سے ہوگا تاہم یہ چھوٹ محدود مدت کے لیے ہو گی۔
وائس آف ایشیا19فروری2020 خبر نمبر15
 0 خبر نمبر15

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •