Voice of Asia News

  ملک بھر کی جیلوں میں 5 ہزار سے زائد قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا

سرگودھا( وائس آف ایشیا)سرگودھا سمیت ملک بھر کی جیلوں میں 5 ہزار سے زائد قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں ایڈز پروگرام کے تحت ملک بھر کی جیلوں میں 85 ہزار قیدیوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 425 قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے جن کے علاج معالجہ کیلئے مناسب سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ان قیدیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اسی طرح ملک بھر کی جیلوں میں 1800سے زائد قیدی ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ 2000سے زائد قیدی خارش، دمے، ٹی بی اور اسی طرح مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جن کے علاج معالجے کیلئے جیل انتظامیہ نے حکومت کو خط لکھا ہے کہ قیدیوں کو بہتر علاج معالجہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •