Voice of Asia News

چین میں کرونا سے مزید 118 ہلاکتیں، 889 نئے مریض سامنے آ گئے

بیجنگ( وائس آف ایشیا)چین میں کرونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک ہو گئے، مہلک وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد 2236 ہو گئی، ،متاثرہ افراد کی تعداد 76ہزار تک پہنچ گئی، جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آ گئی۔چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ، مزید 118 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2236 ہو گئی جبکہ 889 نئے مریض سامنے آ گئے۔ 76 ہزار سے زائد افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔چینی انتظامیہ نے ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد کو طبی قید میں رکھا ہوا ہے۔ جنوبی کوریا نے کرونا سے ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ چین کے باہر دیگر ممالک میں کرونا وائرس سے اب تک گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •