Voice of Asia News

سابق خاتون اول مشیل اوباما کی کورونا وائرس سے بچا کی ریلی منسوخ

لانسنگ ( وائس آف ایشیا ) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں 27مارچ کو ہونے والی ریلی منسوخ کر دی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق شریک چیرمین مشیل اوباما کی ووٹنگ کو فروغ دینے کے لیے غیر متعصب و غیر منافع بخش تنظیم’وین وی آل ووٹ ‘‘ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ، ووٹرز اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے یونیورسٹی آف ڈیٹرائٹ مرسی میں 27 مارچ کو ہونے والے ایونٹ کو روک دیا گیا ہے جس کے بعد اس ایونٹ کے دوبارہ انعقاد کے لیے دیگر طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔مشی گن حکام نے بتایا کہ ڈیٹرائٹ میں منگل کی رات کو کورونا وائرس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔
وائس آف ایشیا12مارچ2020 خبر نمبر49

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •