Voice of Asia News

فلسطین کم عمر 2 سالہ بچی کورونا کا شکار ہو گئی

غزہ (وائس آف ایشیا ) دنیا بھر میں ’نئے کورونا وائرس‘ کی سب سے کم عمر مریضہ 2 سالہ فلسطینی بچی ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق حکومت فلسطین کے ترجمان ابراہیم ملحم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکارہونے والی سب سے کم عمر بچی کا تعلق فلسطین سے ہے بچی کی عمر 2 برس ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق یہ کورونا کی سب سے کم عمر مریضہ ہے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں ایک 30 سالہ خاتون اور ایک سولہ سالہ لڑکا بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔فلسطینی حکومت نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں اور ایک علاقے سے دوسرے علاقے اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کا سلسلہ انتہا درجے تک محدود کردیں۔فلسطینی حکومت کے ترجمان نے توجہ دلائی ہے کہ کورونا وائرس کے تمام مریض بیت لحم کے ’قرنطینہ‘ میں داخل کردیئے گئے ہیں سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
وائس آف ایشیا13مارچ2020 خبر نمبر33

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •