Voice of Asia News

شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور(وائس آف ایشیا) شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔جنازے میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گذشتہ روز دتہ خیل میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں لیفٹیننٹ آغا مقدس شہید ہو گئے۔آغا مقدس شاد باغ کے رہائشی تھے۔انہوں نے جی سی یو سے 2015ء میں الیکڑونکس میں آنرز کیا۔شہید کے جسد خاکی کو آرمی پروٹوکول میں شاد باغ رہائشگاہ پر پہنچایا گیا۔جی سی یو انتظامیہ کی جانب سے لیفٹیننٹ آغا مقدس کو بہادری اور شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔سوشل میڈیا پر بھی شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔  گذشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی کارروائی میں سات دہشتگرد مارے گئے ، آپریشن کے در ان چار جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا ، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ ، گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلومیٹر دور ماما زیارت میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن ایک خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہیدوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم، نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف شامل ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •