Voice of Asia News

جاپانی ماہرین وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات پر آرا پیش کریں گے

ٹوکیو (وائس آف ایشیا) جاپان میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں ماہرین کا سرکاری پینل تازہ ترین آراجاری کرے گا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں گذشتہ شام ایک بریفنگ کے دوران جاپانی ماہرین کی آرا کا اعلان ہونا ہے تاہم اس سے قبل ہی ان کا خلاصہ جاری کر دیا گیا۔پینل میں شامل ماہرین کے مطابق جاپان نے ایک خاص حد تک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا ہوا ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ چند علاقوں میں وائرس پھیل رہا ہے اور عین ممکن ہے کہ وائرس اچانک بے تحاشہ بڑھے اور پورے ملک میں وبائی صورتحال پیدا ہو جائے۔ماہرین عوام کو زور دے کر کہہ رہے ہیں کہ بند اور پرہجوم جگہوں اور ایسے مقامات سے گریز کریں جہاں لوگ روبرو بات چیت کرتے ہیں یعنی درمیانی فاصلہ کم ہوتا ہے۔پینل کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے آئندہ علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے پر غور کیا جانا چاہیے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •