Voice of Asia News

ائیر چیف کی شہید کمانڈر نعمان کے اہلخانہ سے ملاقات ،فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے گذشتہ ہفتے یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل کے دوران طیارے کے حادثے میں شہیدہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید پائلٹ نے اپنی زندگی مادرِ وطن پر قربان کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قبل ازیں، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان پی اے ایف بیس مصحف پہنچے جہاں انہوں نے نمبر 9 ملٹی رول اسکواڈرن کا دورہ کیا جس کی قیادت ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید اپنی شہادت سے قبل کر رہے تھے ۔ ائیر چیف نے اسکواڈرن کے پائلٹس کے ساتھ F-16طیارے میں ایک آپریشنل تربیتی مشن میں حصہ بھی لیا۔ انہوں نے اسکواڈرن کے عملے سے ملاقات کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •