Voice of Asia News

یاسین ملک نے موت کے بعد جسمانی اعضا عطیہ کرنے کی وصیت کردی

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے موت کےبعدجسمانی اعضا عطیہ  کرنےکی وصیت کی ہےاور واضح کیا ہے کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یاسین ملک کوڈیتھ سیل میں بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے، اتنے بڑے لیڈر اور مرد مجاہد یاسین ملک موت کے منہ میں ہیں۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نے اپنی وصیت دنیا کیلئے بھجوا دی ہے اور وصیت میں انھوں نے موت کے بعد جسمانی اعضاعطیہ کردیئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ دلیرلیڈر نے موت کے بعداپناجسم بھی کشمیر قوم کیلئے وقف کردیا اور واضح کیا ہے کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، کسی بھی جدوجہد آزادی میں اتنا زیادہ ظلم وجبر نہیں ہوا ہوگا۔یاد رہے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت اور ایجنسیاں یاسین ملک پر ظلم کے پہاڑ توڑ ہی ہیں، یاسین ملک تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک کو کچلنے کے لیے 30 سال پرانے کیس کھولے جارہے ہیں، کل یاسین ملک کو اسٹریچر اور ڈرپ لگا کر جج کے سامنے پیش کیا گیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں اور عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •