Voice of Asia News

ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے، چیف آف آرمی سٹاف

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف آرف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے۔بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ انفرادی طور پر اپنی حفاظت کرتا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے، اس لئے ہمیں انفرادی طور پربھی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن کام کرنا چاہیئے۔بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام کے نام پیغا م جاری کیا ہے کہ ہماری عوام کو چاہیئے کہ وہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی پاسداری کریں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں ۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پاکستان کی فوج وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے ۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد519 ہو گئی ہے جبکہ 3افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔اسی سلسلے میں چیف آرف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے۔بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ انفرادی طور پر اپنی حفاظت کرتا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے، اس لئے ہمیں انفرادی طور پربھی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن کام کرنا چاہیئے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •