Voice of Asia News

فرانس کی خاتون وزیر مملکت کرونا وائرس کا شکار

پیرس(وائس آف ایشیا ) خاتون وزیر مملکت برائے ماحولیاتی امورعمانویل ورگون کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر صحت نے فرانسیسی اسپتال میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کی کرونا وائرس سے موت کا بھی اعلان کیا ہے۔اب تک دُنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں مسلسل جاری ہیں۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اب تک پوری دنیا میں 14 ہزار 500 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک تہائی ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •