Voice of Asia News

ٹرمپ حکومت کورونا وائرس کو روکنے کی مناسب تیاری کرنے میں ناکام رہی ہے، سوزن رائس

واشنگٹن (وائس آف ایشیا) امریکہ کی سابق قومی سلامتی مشیر سوسن رائس نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کافی مرتبہ خبردار کرنے کے باوجود عالمی وبائی مرض کے مقابلے کے لئے مناسب تیاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں سوزن رائس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کو ممکنہ وباء کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اوباما انتظامیہ کی قیادت میں گلوبل ہیلتھ سیفٹی اور بائیوڈیفینس آفس قائم کیا تھا۔اس دفتر کو دو سال قبل بند کردیا گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا2018 میں اس دفتر کو بند کرنا موجودہ وبائی صورتحال سے نمٹنے میں موجودہ حکومت کی سست روی کی ایک وجہ قرار دیا جاسکتاہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •