Voice of Asia News

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر کا ٹوکیو گیمز کے انعقاد کا عزم

ٹوکیو (وائس آف ایشیا ) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ ٹوکیو 2020 گیمز اگلے ہفتے کے روز ہونے والے کسی فٹ بال میچ کی طرح ملتوی نہیں کیے جا سکتے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں جرمن ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے التوا کے لیے آوازیں زور پکڑ رہی ہیں تاہم یہ کھیلکسی فٹبال میچ کی طرح ملتوی نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے اولمپکس کو موخر کرنے کے طریقہ کار کو انتہائی پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سازی کے لیے قابل بھروسہ اور واضح بنیاد کی موجودگی ہی میں ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیا جا سکتا ہے۔ ایک سوال میں جب ان سے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے صورت حال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مثالی حل موجود نہیں ہے۔انہوں نے ان کھیلوں کے انعقاد کے لیے کوشش جاری رکھنے پر عزم ہیں، ٹوکیو گیمز کی منسوخی 206 ممالک اور علاقہ جات کے 11 ہزار کھلاڑیوں کے خواب چکنا چور کر دے گی۔یاد رہے کہ پیر کو جاپانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ اگر نئے کورونا وائرس پھیلنے سے کھیلوں کا بحفاظت انعقاد ناممکن ہوجاتا ہے تو ٹوکیو اولمپکس 2020کا التواء ’ناگزیر‘ ہوسکتا ہے۔
وائس آف ایشیا،23مارچ2020خبر نمبر 2

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •