Voice of Asia News

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس ملتوی کر دی جائے،خاور محمود

کراچی(وائس آف ایشیا )تائیکوانڈوکھلاڑی خاور محمود بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیوٹی ایف) کوریانے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)سے مطالبہ کیا ہے کہ رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک جاپان میں منعقد ہونے والی ٹوکیو اولمپکس ملتوی کر دی جائے۔گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں دی لاہور لائسیم سکول گلبر ک کیمپس کے ڈائریکٹر سپورٹس خاور محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریاں اپنے عروج پر ہیں ، کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ، آئی پی ایل، انگلینڈاور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سمیت کھیلوں کے کئی ایونٹس اب تک منسوخ ہو چکے ہیں،کینیڈا نے ٹوکیواولمپکس کیلئے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان کر دیاہے لہٰذا(آئی او سی )انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو چاہیے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس کوایک سال کیلئے ملتوی کرکے ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جولائی 2021 میں کیا جائے۔
وائس آف ایشیا11مارچ2020 خبر نمبر39

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •