Voice of Asia News

جنوبی افریقی ٹیم کے کرونا وائرس کا شکار ہونیکا خدشہ

ممبئی(وائس آف ایشیا )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اسی ہوٹل میں ٹھہرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں کورونا وائرس کی شکار ہونے والی بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور موجود تھیں۔ ایک آفیشل نے بتایا کہ کنیکا کپور ایک تقریب کے لئے ہوٹل آئی تھیں اور اس موقع پر انہوں نے نہ صرف لابی میں مختلف لوگوں سے ملاقات کی بلکہ کھانا بھی کھایا۔ذرائع کے مطابق وہ جس وقت لکھنو کے ہوٹل میں تھیں تو جنوبی افریقی کھلاڑی بھی بھارت کے خلاف ون ڈے میچ کیلئے ٹھہرے ہوئے تھے تاہم کورونا وائرس کے خدشے پر یہ مقابلہ منسوخ کردیاگیا۔اس بات پر بھی زور دیا جا رہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جائے کہ کنیکا کپور سے کتنے افراد کا رابطہ ہوا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی کھلاڑی سیریز کی منسوخی کے بعد وطن واپسی کے بعد قرنطینہ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔
وائس آف ایشیا،23مارچ2020خبر نمبر 6

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •