Voice of Asia News

کورونا وائرس نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے‘ رابی پیرزادہ

لاہور(وائس آف ایشیا ) شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے طاقت کے نشے میں بد مست ممالک کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے ، آج بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ خدا کی ذات سے رجوع کرے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے اور خدا کی ذات بڑی رحیم و کریم ہے۔ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ہم سب کیلئے واضح پیغام ہے کہ ہم اصلاح کر کے اپنی سمت درست کر لیں اور اپنے اعمال کا بغور جائزہ لیں ، ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے طریقے اپنانا ہوں گے بصورت دیگر آگے اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو بھی سوچ بچار کرنا ہو گی کہ یہ آفت کہیں ہمارے اعمالوں کا نتیجہ تو نہیں اور ہمیں اپنے رب کے حضور توبہ استغفار کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات بڑی رحیم و کریم ہے وہ گناہوں پر پچھتاوے پر معاف کر دیتی ہے اور یہ ہمارے لئے سنہری موقع ہے کہ ہم رب سے فوری رجوع کریں۔
وائس آف ایشیا11مارچ2020 خبر نمبر12

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •