Voice of Asia News

پاکستانی عوام مشکل وقت میں زندہ قوم ہونے کی روایت بر قرار رکھیں گے ‘ شاہدہ منی

لاہور(وائس آف ایشیا ) اداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اس کڑے وقت میں ہمیں ایک قوم بنناہے اورخاص طور پرصاحب ثروت شخصیات معاشی مشکلات کاشکارہونے والوں کی مددکیلئے آگے آئیں ، موجودہ مشکل حالات میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،ہمیں ان کی مدد بھی کرنی ہے اوران کی عزت نفس کا خیال بھی رکھناہے۔ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے اورمجھے قوی یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی ہم اپنی روایت کر برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد سب سے پہلے اپنے پاس کام کرنے والے ملازمین کی امداد کریں اورانہیں ضروری راشن کی فراہمی سمیت ان کی کچھ نقد مدد بھی کریں۔ اسی طرح ہمارے گلی محلوں میں ایسے سفید پوش لوگ بھی موجودہیں جو فاقہ کرنے کوترجیح دیتے ہیں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ہمیں ایسے لوگوں کی بڑی احتیاط سے مددکرنی ہے تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔اگر مالک مکان غریب کرایہ داروں کا ایک ماہ کا کرایہ معاف کر دیں اور اس کے ساتھ حکومت یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کا اعلان کردے تولوگوں کو بڑی حد تک ریلیف مل سکتاہے۔
وائس آف ایشیا11مارچ2020 خبر نمبر16

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •