Voice of Asia News

لوگوں سے اپیل ہے اپنے گھروں تک محدود رہیں اورحفاظتی تدابیر پر عمل کریں‘ ثنا

لاہور(وائس آف ایشیا ) اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے عوام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے ہر شخص کو اپنے گھرتک محدود اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ،ہمیں سوشل میڈیا پر آنے والی مختلف ممالک کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ایک ویڈیوبیان میں ثنا نے کہا کہ ملک کے بعض حصوں میں ابھی تک اس وبا کوسنجیدگی سے نہیں لیا گیا جو قابل تشویش ہے،کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ وائرس ملک کے مختلف حصوں تک پھیل چکاہے اوراگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو خدانخواستہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادکئی ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس وبا سے ہل کر رہ گئے ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی تک اس پر سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی۔خدارا لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اورحفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
وائس آف ایشیا11مارچ2020 خبر نمبر17

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •