Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر‘: بھارتی فوج کی تلاشی کی کارروائیاں جاری ‘ 17 افراد گرفتار ، 2لاشیں برآمد

سرینگر( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، پلوامہ ، شوپیاں ، اسلام آباد ، کولگام ، پونچھ اور کشتواڑ کے اضلاع کے مختلف علاقوں اور دیہات میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشددکارروائیاں جاری رکھیں۔ادھر بھارتی پولیس نے سرینگر اور سوپور کے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 7 ڈرائیوروں سمیت 17 افراد کرلیا ہے جبکہ 46 گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس نے بارہمولہ ضلع کے علاقے اڑی میں اعجاز احمد سمیت دو ٹیچرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ دریں اثنا ڈوڈا اور کپواڑہ کے اضلاع سے دو لاشیں ملی ہیں جن میں ایک لاپتہ 18سالہ لڑکی کی لاش بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق انوشو دیوی نامی لڑکی کی مسخ شدہ لاش ڈوڈہ ٹاؤن سے ملی ہے جو گزشتہ سال دسمبر میں لاپتہ ہو گئی تھی۔ضلع کپواڑہ کے علاقے آوورہ سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق 28سالہ شخص کی لاش آوورہ گاؤں کے جنگلات کے علاقے میں برف میں دبی ہوئی تھی۔ لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور اسکی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں