Voice of Asia News

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 4 شہدا کی جنازے کے بغیر تدفین

 
سرینگر(وائس آف ایشیا )مقبوضہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بدھ کے روز سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں چار نوجوان شہید ہوگئے۔ جن کی لاشوں کو سری نگر میں پولیس کنٹرول روم منتقل کرنے کے بعد میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں دفن کردیا گیا اور ان کے لواحقین اور عوام کو جنازے کی اجازت نہیں دی گئی۔مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نیکہ ہم نے چاروں کے ڈی این اے نمونے لئے ہیں۔ اورہم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں تدفین کر دی۔ اگر شہدا کے خاندان نے ان کی شناخت کر لی تو کنبہ کے 2-3 افراد کو تدفین میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ اعلی عہدیدار نیکہ کوئی بھی اجتماع وائرس کے پھیلا وکی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ کشمیر کے تمام دس اضلاع میں کوویڈ 19 کو مثبت رپورٹ کیا گیا ہے۔ ہم بڑے جنازوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔
وائس آف ایشیا،23 اپریل2020خبر نمبر 89

image_pdfimage_print
شیئرکریں