Voice of Asia News

مقبوضہ وکشمیرعسکریت پسند تنظیم کی معاونت کے الزام میں خاتون پر مقدمہ

سرینگر(وائس آف ایشیا )مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس نے ایک خاتون کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے جس پر پولیس نے الزام لگایا ہے کہ اس کے قبضے سے چیکنگ کے دوران مرکزی قصبہ ہندواڑہ میں لشکر طیبہ تنظیم کے دھمکی آمیز پوسٹرزبرآمد ہوئے ہیں۔ایک اہلکار نے کہ گذشتہ سال ایک خاتون کو کالعدم تنظیم کے دھمکی آمیز پوسٹروں کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ چارج شیٹ ، حسینہ بیگم زوجہ موحد یوسف بھٹ ساکنہ شیری ، بارہمولہ کے خلاف ، لشکر طیبہ کا رکن ہونے اور مذکورہ ممنوعہ تنظیم کی حمایت کرنے کے الزام میں دائر کی گئی
وائس آف ایشیا،23 اپریل2020خبر نمبر 90

image_pdfimage_print
شیئرکریں