Voice of Asia News

ْ مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوںکاپرامن مظاہرین کیخلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد زخمی

سرینگر( وائس آف ایشیا )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع پلوامہ میں پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اوران پر گولیاں چلائیں اور آنسو کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد افرا د زخمی ہوگئوے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقوں گوسو ، لارو اور کاکاپورہ میں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے محاصروں اورتلاشی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جس کے بعد قابض فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔بعد میںمظاہرین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں